آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ ایک ادارے نے دو چار اضلاع میں چند ہزار لوگوں سے سروے کراکے پولیس کی کارکردگی پرسوال اٹھائے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پنجاب پولیس بارے رپورٹ کو چیلنج کریں گے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ فروری میں سروے کرائیں گے،عوامی رائے تبدیل کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کےدوران پولیس پر گولی چلانے والوں کو جواب گولی سے دیا جائے گا، غلط کام پرکڑا احتساب بھی ضرور ہوگا۔
عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ سسٹم پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے چیلنج آیا، لاہور میں 70 لاکھ گاڑیاں اور صرف 7لاکھ لائسنس ہیں، پنجاب میں ڈھائی کروڑ گاڑیاں اور صرف ڈھائی لاکھ لائسنس ہیں، ایک سیکنڈ میں 3لائسنس بن رہے ہیں۔