تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آیند قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ان کے وکیل سردارعبدالرازق نے ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
ملاقات میں وکیل سردارعبدالرازق اور چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روزسپریم کورٹ کےحکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری ہونے ، قانونی امور اور آئندہ الیکشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی ۔
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،اس فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔عام انتخابات ، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نےگزشتہ روز الیکشن کمیشن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا تھا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میںجسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تحریری حکم نامے میں الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےآج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا، جس کےبعدالیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی انتخابی شیڈول جاری کر دیا تھا۔