جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا۔ سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کے علاوہ اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ ججز اور سینئیر وکلا اور ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس سردار طارق مسعود کی قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وہ دو ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے بیرون ملک دورے کے باعث انہیں قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔