غازیانِ جنگ 1971 کے جذبے نصف صدی بعد بھی تروتازہ ہیں اور پاک بھارت 1971 جنگ کے غازیانِ آج بھی دشمن کو پسپا کرنے کے جذبوں سے مالامال ہیں۔
غازیوں کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد بھارت نے دھوکے سے کچھ جوانوں کو قید کر لیا تھا مگر حوصلے آج تک پست نہیں ہوئے، غازیوں نے قید میں بھی ہمت نہ ہاری، سخت تکلیفیں دے کر بھی دشمن مصمم ارادے کمزور نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ سنہ 1971 کے جنگ کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کے کئی علاقوں میں گھس کر قبضہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے کم تعداد کے باوجود دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور کم وسائل اور کم تعداد کے باوجود جدید ہتھیاروں سے لیس دشمن کے کئی کلو میٹر پر محیط علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔