آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین گردوں کے ناقابل علاج مرض میں مبتلا ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق آسٹریلوی کرکٹرکیمرون گرین نےبتایا ہے کہ وہ پیدائشی طور پرگردوں کےایک لاعلاج مرض میں مبتلا ہیں جس کا پانچواں مرحلہ ڈائیلاسز یا ٹرانسپلانٹ ہےاوروہ اس وقت بیمارے کے دوسرے اسٹیج پر ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ان کے گردے 60 فیصدکام کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نےمیرے والدین کو میری پیدائش کے وقت ہی بتا دیا تھا کہ میں زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہوں گا۔
View this post on Instagram
کیمرون گرین نے کہا کہ ایک مرحلے میں میری اس بیماری نے میری متوقع عمر 12 سال کر دی تھی۔
انہوں نےکہا کہ اب یہ بیماری میرےکرکٹ کیریئرکو بھی متاثر کر رہی ہےکیونکہ مجھے درد کا سامنا رہتا ہےجبکہ کھانے میں نمک اور پروٹین کی مقدار بھی کم رکھنی پڑتی ہے۔