نشے کے عادی افراد کراچی کےبیشتر ٹریفک سگنلز بند ہونے کی وجہ بن گئے شہرقائد کے تیس سے زائد ٹریفک سگنلز کی الیکٹرک وائرنگ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں آئے روز ٹریفک جام کی بڑی وجہ بن گئی تار چوری ہونے سے شہر کے بیشتر ٹریفک سگنلز بند ہوگئےڈی آئی جی ٹریفک نے بھی اعتراف کرلیا اقبال دارا نے بتایا کہ نوے مرکزی سگنلز میں سے ساٹھ سے زائد خراب ہیں ۔
ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو سگنلز کے تار چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط بھی لکھ دیاشہریوں کا کہنا ہے سگنلز کی خرابی سے ٹریفک کی روانی متاثر اور حادثات کا خدشہ ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق سگنلز کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام کرنے والا شعبہ غیر فعال ہے جس سے سنگلز کی مرمت کا کام متاثر ہورہا ہے۔