بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 106 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Toss time ⏰
— ICC (@ICC) December 14, 2023
South Africa will bowl first in the final T20I against India!
📝 #SAvIND: https://t.co/fnz4hsfuiM pic.twitter.com/3T5NX4kIOR
بھارتی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کپتان سوریا کمار یادیو کی برق رفتار سنچری کی بدولت 201 رنز بنائے، یادیو نے 56 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ان کی اننگ میں آٹھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔
Skipper Suryakumar Yadav led from the front as India set South Africa a big target 👏
— ICC (@ICC) December 14, 2023
📝 #SAvIND: https://t.co/fnz4hsfuiM pic.twitter.com/2ySkuvuSOY
دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر یشوری جیسوال 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رنکو سنگھ نے 14 رنز کی اننگ کھیلی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کیشو مہاراج اور لیزاڈ ویلمیز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں میزبان ٹیم بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور پوری افریقی ٹیم 13.5 اوورز میں محض 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ ملر 35 اور ایڈن مارکرم 25 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے کلدیپ یادیو نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔