استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے 28 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
لیگی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلبی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سیاسی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔
اجلاس میں آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے امیدواروں کی فہرست مسلم لیگ ن کو دے دی ہے جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 28 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین لودھراں ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان اور عون چوہدری لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ غلام سرور خان ٹیکسلا ، عامر کیانی اور علی نواز اعوان اسلام آباد اور اسحاق خاكوانی وہاڑی سے میدان میں اتریں گے۔
فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ اور فرخ حبیب فیصل آباد سے آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ مراد راس لاہور،خالد محمود شیخوپورہ، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔
اٹک سے کرنل ریٹائرڈ محمد انور، ساہیوال سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور ، اوکاڑہ سے صمصام بخاری ، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر، سردار طالب نکئی اور آصف نکئی قصور سے الیکشن کے خواہشمند ہیں۔
دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا اور دو روز میں ایک اور میٹںگ ہوگی۔