انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیٹرز کی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہی کھلاڑی روی بشنوئی سرفہرست ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سوریا کمار یادیو کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں تیز رفتار نصف سنچری کا صلہ ملا ہے اور نئی رینکنگ میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔
👑 Suryakumar Yadav extends his lead
— ICC (@ICC) December 14, 2023
🔥 Tie at the top for T20I bowlers
🇿🇦 Tabraiz Shamsi enters the top 10
Latest changes in the @MRFworldwide ICC Men's Player Rankings ⬇️https://t.co/9mTgrXmrWa
بیٹرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان دوسرے، ساؤتھ افریقی بیٹر ایڈن مارکرم تیسرے، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چوتھے ، افریقی کھلاڑی ریئلی روسو پانچویں اور انگلش بیٹر ڈیوڈ میلان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی بیٹر رتوراج گائیکواڑ نئی رینکنگ میں ساتویں جبکہ افریقی بیٹر رضا ہینڈرکس ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں، انگلش بیٹر جوز بٹلر نویں اور کیویز بیٹر گلین فلپس دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
باؤلرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں افغان سپنر راشد خان دوسرے، لنکن باؤلر ہارا سنگا تیسرے، انگلش باؤلر عادل رشید چوتھے اور لنکن کھلاڑی مہیشن تکھشانا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
انگلش کھلاڑی سیم کرن کی چھٹی، افغان کھلاڑی فضل فاروقی کی ساتویں، افغانستان کے ہی باؤلر مجیب الرحمان کی آٹھویں ، ویسٹ انڈیز کے باؤلر اکیل کی نویں اور افریقی باؤلر کی دسویں پوزیشن ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔