تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الزامات پر الیکشن کمیشن نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی سے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق اٹھارہ دسمبر کو دوبارہ جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف سےا نٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الزامات پراٹھارہ دسمبر کو دوبارہ جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات بادی النظرمیں قانون سےمتصادم نظرآئے،بظاہر انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین سے بھی متصادم و ماورا تھے،الیکشن ایکٹ کے تحت انٹراپارٹی الیکشن پرکمیشن کامطمئن ہوناضروری ہے۔
ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن اطمینان کے بعد ہی پارٹی کو سرٹیفکیٹ کرسکتا ہے،تسلی بخش جواب پر ہی تفصیلات آفیشل گزٹ میں شائع کرنےمجازہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی آئین و الیکشن ایکٹ کےمطابق انتخابات تک نوٹیفکیشن روکنےکا اختیار ہے،7 دسمبر کو بھی نوٹس بھیجا، 8 دسمبر کو جواب آیا مگر وضاحتیں ناکافی تھیں۔