ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ حملے پر ملک بھر سے عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام ملکی اداروں کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ حملے میں 23 جوانوں کی شہادت پر عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ملک کا وقار ہمیشہ بلند رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہمارے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت کئی خوارج جہنم واصل ہوئے ہیں، تمام ملکی اداروں کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
Public responds with resilience over #DIKhan attack!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 13, 2023
"Commendable sacrifices of our security forces will not be forgotten," voices from #public resonate.
"All national institutions must stand united with Pakistan Army," emphasizes another.#SamaaTV #DeraIsmailKhan #Terrorism pic.twitter.com/qekoNMYAUR
عوامی حلقوں کے مطابق ہمارے مثبت رویے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس مشکل گھڑی میں پوری قوم سپہ سالار اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، پوری پاکستانی قوم بشمول مسیحی برادری اور دوسری اقلیتی برادریاں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔