غزہ جنگ میں شہدا کا مزاق اڑانے پر ہسپانوی برانڈ زارا شدید تنقید کے بعد تصاویر ہٹاتے ہوئے معذرت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ’’زارا‘‘ انتظامیہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ نیا کلیکشن جولائی میں بنا تھا اور اس کا فوٹو شوٹ ستمبر میں کیا گیا۔
فیشن لیبل کےمطابق ان کی نئی تشہیری مہم کی تصاویر سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تصاویر ہٹائی دی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
بائیکاٹ زارا مہم کے زور پکڑنے پر برانڈ کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا اور متنازع تصاویر بھی ہٹانا پڑیں۔
View this post on Instagram
فوٹو شوٹ میں ماڈل کندھے پر کفن میں ملبوس پتلا لیے کھڑی ہے،تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برانڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،کہا گیا کہ یہ فوٹو شوٹ غزہ میں جاری جنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا الزام تھا کہ یہ فوٹوشوٹ غزہ میں جاری جنگ سے ملتی جلتی ہیں، جہاں غزہ کی مائیں کفن میں لپٹے بچوں کو گلے لگا کر رو رہی ہیں۔