لاہور ہائیکورٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پراسکیوشن سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سوشل ایکٹوسٹ اور فیش ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت لاہور نے 11 دسمبر کو خدیجہ شاہ کو دو روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا، اس حوالے سے عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو پیش کرنے کا حکم دیا لیکن اس حکم کی تعمیل نہیں کی، لہذا عدالت خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ کالعدم قراردے۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے چودہ دسمبر کو فریقین سے جواب طلب کرلیا اورفوری راہداری ریمانڈ کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔