الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امیدواروں کی سخت سکروٹنی کرنے کا فیصلہ کرلیاپارلیمنٹ لاجز، سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں سے ریکارڈ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کی آن لائن سکروٹنی میں معاونت کرے گا الیکشن کمیشن کا سکروٹنی کمیٹی میں سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کے نمائندگان شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے فوکل پرسنز تعینات کر دیے گئے،ریٹرننگ افسران امیدواروں کے شناختی کارڈ نمبرز سکروٹنی کمیٹی کو بھجوائے گا۔
ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نادرا کو شناختی کارڈز نمبر بھجوا کر امیدوار کا فیملی ٹری حاصل کرے گی۔سٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب کے نمائندے متعلقہ امیدوار بارے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ سکروٹنی کمیٹی امیدواروں کی تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھجوائے گی، ڈیفالٹر امیدواروں کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ ریٹرننگ افسر کرے گا۔