بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایکس پر پیغام میں کہا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں۔امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔یہ متحد بھارت کے عزم کا عہد ہے۔
نریندرمودی نے مزیدکہا آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ یہ آئینی طور پر 5 اگست 2019 کو ہندوستان کی پارلیمنٹ کے فیصلہ برقرار رکھتا ہے۔
Today's Supreme Court verdict on the abrogation of Article 370 is historic and constitutionally upholds the decision taken by the Parliament of India on 5th August 2019; it is a resounding declaration of hope, progress and unity for our sisters and brothers in Jammu, Kashmir and…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2023
بھارتی وزیراعظم نےکہا یہ جموں،کشمیر اور لداخ میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کے لیے امید،ترقی اور اتحاد کا ایک شاندار اعلان ہے۔عدالت نے اپنی گہری دانشمندی کے ساتھ اتحاد کے اس جوہر کو مضبوط کیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ آئینی قرار دے دیا
میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارا عزم اٹل ہے۔