بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 370 کے فیصلے کے بعد کشمیر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں کشمیر کے کچھ حصوں میں تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں حد سے زیادہ چوکیاں اورسڑکوں پر رکاوٹیں دیکھی گئی ہیں، بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوجیوں کو بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ آئینی قرار دے دیا
جموں کشمیر میں ہر جگہ بلٹ پروف موبائل بنکر گاڑیاں گشت کرتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔