پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسد شفیق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔
اتوار کو دائیں ہاتھ کے بیٹر اسد شفیق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔
37 سالہ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اب میں وہ جوش محسوس نہیں کررہا تھا جو شروع میں تھا ، کیرئیر میں جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔
A guard of honour for Karachi Whites captain Asad Shafiq 🫡#NationalT20 | #AajaMaidanMein pic.twitter.com/QgNTc6BX2F
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2023
انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ہوں کہ میں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
2010 میں ڈیبیو کرنے والے اسد نے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 38.19 کی ایوریج سے 4 ہزار 660 رنز رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اسد شفیق نے ون ڈے کیرئیر کے دوران 60 میچز میں ایک ہزار 336 سکور کئے جبکہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 192 رنز بنائے۔
سابق مڈل آرڈر بیٹر اب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔