جڑواں شہروں میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید باسٹھ کیسز سامنے آگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سے ڈینگی کے مزید 35 کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں سے 34 جبکہ شہری علاقوں سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد چارسواڑتیس ہوگئی۔ رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہونے والے مریضوں میں 79 فیصد مرد جبکہ اکتیس فیصد خواتین شامل ہیں۔
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ راولپنڈی میں روان سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد پانچ سو باسٹھ تک پہنچ گئی۔