برطانیہ کے معروف کنسلٹنٹ سپورٹس فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر جاوید مغل نیشنل ٹی ٹوینٹی کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے معائنے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہیں جس کا کریڈٹ پی سی بی نے لے لیاہے جبکہ در حقیقت یہ کریڈٹ ملتان سلطانز کا ہے جو ڈاکٹر کو بلانے کی ذمہ دار اور ان کے اخراجات برداشت کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹر ز پر جھوٹا کریڈٹ لینا شروع کر دیاہے ، ڈاکٹر جاوید مغل کو کھلاڑیوں کے معائنے اور معاونت کیلئے پاکستان بلایا گیا ، ان کا تمام خرچہ ملتان سلطانز ادا کر رہاہے ، کھلاڑیوں کی جلد ریکوری کیلئے ڈاکٹر جاوید مغل کو پاکستان مدعو کیا گیاہے ، ڈاکٹر جاوید مغل کی رہائش اخراجات ملتان سلطانز برداشت کررہی ہے۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جاوید مغل کو ڈاکٹر سہیل سلیم پسند نہیں کرتے جبکہ پی سی بی نے انہیں بلانے کا کریڈٹ بھی اپنے اوپر لے لیا ہے اور صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ملتان سلطانز جلد ہی اس معاملے پر وضاحت جاری کرے گا۔
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کےمعروف کنسلٹنٹ اسپورٹس فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر جاوید مغل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی باولرز کی انجری کا معائنہ کیا، اقبال اور ذیشان ضمیرکی ٹخنے کی پیچیدگی کا جائزہ لیااور ڈاکٹر جاوید مغل زخمی ہونے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کا جائزہ لیں گے۔
ڈاکٹر جاوید مغل پیر کو میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم سے ملاقات کریں گے٫ڈاکٹر جاوید مغل ڈاکٹر سہیل سلیم کو اپنی تفصیلی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کا مقصد زخمی باؤلرز کی بہترین بحالی اور بحالی کے لیے مزید منصوبے اور حکمت عملی وضع کرنا ہے۔