پاکستانی بیٹر آصف علی نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت نیویارک سٹرائیکرز کو ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا چیمپئن بنوا دیا۔
ہفتہ کی رات شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں قومی ٹیم کے بیٹر آصف علی کی ٹیم نیویارک سٹرائیکرز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
That winning feeling 🤌#NYSvDG #ADT10 #CricketsFastestFormat #AbuDhabiT10 #InAbuDhabi️ pic.twitter.com/cTZmZhW3KZ
— T10 Global (@T10League) December 9, 2023
فائنل میں دکن گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے ، آندرے رسل نے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 20 رنز بنائے۔
سٹرائیکرز کی جانب سے سنیل نارائن نے دو، اکیل ہوسین، ایم جواد اللہ اور جارج سکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں نیو یارک سٹرائیکرز نے 92 رنز کا ہدف 9.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، فاتح ٹیم کو اننگ کے آغاز پر مشکلات کا سامنا کرنا کیونکہ محض سات رنز پر دونوں اوپنر پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم آصف علی اور کپتان کیرون پولارڈ نے مل کر گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی دھلائی کی۔
We have NEW CHAMPIONS 🙌
— T10 Global (@T10League) December 9, 2023
Kieron Pollard & Asif Ali take the Strikers home 👊 #NYSvDG #ADT10 #CricketsFastestFormat #AbuDhabiT10 #InAbuDhabi️ pic.twitter.com/Ea5x0JJXQ0
آصف علی نے ناقابل شکست 48 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی لیگ میں فاتح ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے جبکہ عماد وسیم گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔