پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہوا، یورو 311 روپے سے کم ہو کر 307 روپے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ، پاؤنڈ کی قیمت 360 روپے پر مستحکم رہی۔
ایک ہفتے میں امارتی درہم 40 پیسے کی کمی سے 77 روپے 80 پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ہوئی، سعودی ریال 76 روپے 20 پیسے کم ہو کر 75 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔