پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ سپنر ابرار احمد کو مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے آرام کا مشورہ دیدیا۔
باخبر ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک آئی ہے ، تاہم پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انہیں پرتھ ٹیسٹ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :۔ابرار احمد کے زخمی ہونے کی صورت میں متبادل سپنرز کے ناموں پر غور شروع
ذرائع کے مطابق ابرار احمد آرام کی وجہ سے پہلے آسڑیلوی شہر پرتھ میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریزکے پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے، جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی سی بی نے ابرار احمد کی فٹنس بارے اپ ڈیٹ جاری کر دی
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لئے ابرار احمد کے متبادل کھلاڑی کو بلانے پر غور شروع کردیا، تاہم ساجد خان کو ابرار احمد کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہیں ،اورساجد خان کو ایک دو روز میں آسٹریلیا بلوائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔