پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمد کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور انہیں یہ تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن آٹھ اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر آنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شاہین کے آسٹریلیا میں باؤلنگ سپیل انتہائی اہم ہوں گے، شاہد آفریدی
پی سی بی کے مطابق 25 سالہ سپنر کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا ، تاہم، میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابرار احمد کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک 27 اوورز کئے ہیں اور یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔