وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت پرویڈیوپیغام جاری کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویڈیو بیان میں کہا آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لئے سوگواردن ہے، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرپاکستان کا ہرشہری غمزدہ ہے،ہر پاکستانی ایران کے شہری کی طرح غم کی کیفیت سے دوچار ہے۔
محسن نقوی نےمزیدکہاہم سب آپ کےساتھ ہیں،شہریوں سےدرخواست ہےقانون ہاتھ میں نہ لیں،
اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔






















