سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی توقع سے انتہائی کم ہےآخری تاریخ میں تین دن باقی رہ گئے اور نوے ہزار کے کوٹے میں سے صرف اٹھائیس ہزار درخواستیں ہی وصول ہوسکی ہیں وزارت نے تاریخ میں توسیع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی توقع سے کم وصولی ہوئی ہے 3 دن باقی رہ گئے،کوٹے کی صرف ایک تہائی درخواستیں ہی جمع ہوسکیں13 روز میں 28 ہزار حج درخواستیں جمع ہوسکیں،وزارت مذہبی امور حکام نے درخواست وصولی کی مدت بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور حکام کے مطابق درخواستوں کی وصولی کی مدت 7 سے 10 روز تک بڑھائی جاسکتی ہےسرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت ساڑھے 26 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں 1600 درخواستیں جمع کرائی گئیں ریگولر حج اسکیم کا کوٹہ 65 ہزار اور اسپانسر شپ کے تحت 25 ہزار رکھا گیا ہے حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کا 27نومبر سے 12 دسمبر اعلان کر رکھا ہے۔