نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہائی ویز، موٹرویز پر بڑھتے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفرسے پہلے گاڑی کا آئل، پانی، ٹائر پر یشر اور بریک چیک کرلیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتارکی پابندی، لین کاخیال رکھیں۔
ایڈوائزری کے مطابق نیند یا غنود گی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں، بڑھتے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی نفری اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔