کیسےممکن ہےہمسائےناراض ہوں اورآپ دنیامیں کوئی مقام حاصل کریں،لیگی قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت،ایران،افغانستان،چین کےساتھ تعلقات کوبہترکرناہے۔
قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی ٹکٹ ہولڈز سے خطاب میں کہا پاکستان کی سلامتی اور وقارکی بات آئےتوہم پیچھے نہیں ہٹتے،پچھلے4سال میں قوم نےبہت مشکل دور دیکھا،4سال روپیہ ایک جگہ رہا،ہر چیز میں2022تک بہت زیادہ گراوٹ ہوگئی تھی، دنیاپاکستان کی ترقی کااعتراف کررہی تھی۔
لیگی قائدکا مزیدکہنا تھاکہاایک اناڑی کےہاتھ ملک کی باگ دوڑکیسےدی جاسکتی ہے؟ایسےکرداربیچ میں آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کوٹھپ کردیا،وہ خواب ادھورارہ گیا جسے پورا ہوناچاہیےتھا۔
سابق وزیراعظم نےکہا اتحادی حکومت نہ سنبھالتی توملک ڈیفالٹ ہوچکاہوتا۔ایسی کوئی بات کہنےکاعادی نہیں جوممکن نہیں،الیکشن میں لوگوں کےساتھ سچ بولنے کافیصلہ کیا،وقت نےثابت کیاہم صحیح تھے،جنہوں نےملک کواس حال تک پہنچایاان کامحاسبہ ہوناچاہیے۔
انہوں نےمزیدکہا خوشی ہےبہت عرصےبعدروبرو ملاقات ہورہی ہے،نظروں سے دور تھےلیکن عوام کے دل میں موجودتھے،قوم کیلئےجودوا اور دعاکرسکتاتھاوہ کرتا رہا، سیاست میں آنے کا پہلا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔