کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283.75 روپے پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 284 روپے 12 پیسے تھا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر285 روپے کی سطح پرمستحکم رہا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔