پاسپورٹ کےحصول کی دشواریاں کم نہ ہوسکیں فیصل آباد میں ایک لاکھ سے زائد شہری پاسپورٹ کے منتظر ہیں بیرون ملک نوکریوں کے لئے جانےوالوں کا معاش بھی خطرے میں پڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ سے زائد شہری پاسپورٹ کے منتظر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک نوکری تو مل گئی مگر پارسپورٹ نہ ملا۔ فیصل آبا د کے علاقے چک جھمرہ کا رہائشی باسم نے دو ماہ قبل ملائشیا کا ورک پرمنٹ لیا مگر پارسپورٹ کی تاخیر نے اس کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے شہری کا کہنا ہے کہ میں نے ملائشیا جانا تھا میرا ورک پرمنٹ ہے مگر دو ماہ سے پاسپورٹ نہیں ملا اگر میں نے ویزہ نہ لگایا تو پیسے ضائع ہو جائیں گے ۔
ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد سے پاسپورٹ التوا کا شکار ہیں رانا آصف ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ لیمینشین پیپر کی وجہ سے چھپوائی کا عمل متاثر ہے ، شہریوں کو جب میسج موصول ہو پاسپورٹ لینے تب آئیں ارجنٹ پاسپورٹ فیس جمع کروانے والے سائلیں کو مہینوں انتظاررہا ہے ۔