مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان، افغانستان اور بھارت کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
جے یو آئی ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم سےمتعلق مولانا فضل الرحمان سےتعاون کی اپیل کی۔
سربراہ جے یو آئی نے عالمی برادری کوافغانستان سے تعلقات بہتر بنانے اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔ کہا مغرب اور اسلام کے درمیان ثقافتی تقسیم کو تسلیم کیا جائے۔ خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں افغانستان حکومت خواتین کی تعلیم کیلئے ماحول بنا رہےہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا غزہ میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔ امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔