عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصد کمی سے 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کٹوتی پر شکوک کے سبب ہوئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی
یاد رہےکہ مسلسل کمی کے بعدعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی لیٹر تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔