پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نےسندھ پریمیئرلیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پریمیئرلیگ شروع ہونے سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑگئی۔ کیونکہ پی سی بی کی جانب سے سندھ پریمیئرلیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ پریمیئر لیگ کروانے سے روک دیا،اور اس کیلئےپی سی بی کی جانب سےاین او سی نہیں دیا گیا۔
پی سی بی نے بتادیا ہے کہ پیٹرنزکپ بھی انہیں تاریخوں میں ہے،این او سی نہیں دے سکتے،سندھ پریمیئر لیگ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا، اور اس حوالے سے اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتا یا کہ سندھ پریمیئر لیگ 14 دسمبر سے 25 دسمبر تک کراچی میں شیڈول تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیٹرنز کپ 16 دسمبر سے کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔