ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کیلئے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے اور یہ رقم تین مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جبکہ فنڈز کی فراہمی کا مقصد پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کا حصول ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق فنڈز مقامی وسائل بڑھانے اور سیلاب سے تباہ حال اسکولوں کی بحالی پرخرچ ہوں گے۔
فنڈز سے غذائی تحفظ کیلئے زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا اور پاکستان کو حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کا مقصد پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، اس میں سے 30 کروڑ ڈالر مقامی وسائل بڑھانے کیلئے پالیسی اصلاحات پر خرچ کیے جائیں گے۔
اے ڈی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد ٹیکس انتظامی امور، اخراجات مینجمنٹ، سرمایہ کاری میں بہتری لانا ہے۔