ملکی کرنسی مارکیٹوں میں آج بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 15پیسےکی کمی ہوئی ، اوردن بھر لین دین کے بعد ڈالر284 روپے38 پیسے پربند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/tmXLmG0y08 #SBPExchangeRate pic.twitter.com/eJzretyrdj
— SBP (@StateBank_Pak) December 5, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر25 پیسےسستا ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 285 روپے25 پیسے پرآگیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
خیال رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 22 پیسے پر آگئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے سستا ہوکر 284.53 روپے پر آگیا تھا۔