بہاماس کے تفریحی مقام میں ایک امریکی خاتون شارک کے حملے سے ہلاک ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق جب شارک نے خاتون پر حملہ کیا اس وقت جب وہ پیڈل بورڈنگ پر سوار تھیں۔ جو قریبی رشتہ دار کےساتھ نیو پروویڈنس کے ایک تفریحی مقام پرآئی تھیں۔
ریسکیوحکام نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون اوران کے رشتے دار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تاہم زخمیوں کی شدت کی وجہ سے خاتون ہلاک ہوگئیں۔ چالیس سالہ خاتون کا تعلق بوسٹن امریکہ سے تھا۔
یاد رہے کہ بہاماس میں شارک حملے عام نہیں ہیں تاہم یہ گزشتہ چند مہینوں میں تیسرا حملہ ہے۔