گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے داماد کے ساتھ مل کر سات سال کی بیٹی کو قتل کردیا ۔
افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقہ حبیب پورہ میں پیش آیا،ملزمہ نگینہ بی بی کے داماد عثمان کےساتھ تعلقات تھے،شوہر کی غیر موجودگی میں ساس اور داماد گھر میں موجود تھے کہ سوتیلی بیٹی سات سال کی زہرہ نے دیکھ لیا۔
ملزمہ نے راز افشاں ہونے کے ڈر سے داماد کے ساتھ مل کر زہرہ کا گلہ دبا کرقتل کردیا اور لاش کو سیم نالہ میں پھینک دیا،ملزمہ کا شوہرگھر آیا تو ملزمہ نے ڈرامہ رچایا کہ زہرہ گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور شبہ پرداماد عثمان کو حراست میں لیا تو اس نے سچ اُگل دیا جس پر ملزمہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے سیم نالہ میں بچی کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔





















