کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
ای کیپ کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسےسستا ہوکر 281 روپے پر آ گیا ہے،جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 280 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی اتار چڑھائو کا رجحان دیکھا جارہا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس کی 538 پوائنٹس گر کر 183414 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 775 پوائنٹس کی تیزی اور 721 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔
ماہرین کے مطابق ایران امریکہ کشیدہ صورتحال کو لیکر سرمایہ کار محتاط ہیں۔





















