پاکستان اورورلڈ لبرٹی فنانشل کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شرکت کی۔
وزیر اعظم شہبازشریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نےملاقات کی،جس کےدوران پاکستان اور امریکی کمپنی کےدرمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کے لیےمفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس اہم ملاقات میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نےعالمی سرمایہ کاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا ابھرتا ہوامرکز بن رہا ہے،ڈیجیٹل پیمنٹس اور فنانشل انوویشن معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں،حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیےبھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نےکہاکہ امریکی کمپنی کی جانب سےپاکستان میں محفوظ اورشفاف ڈیجیٹل ادائیگی کےنظام میں دلچسپی خوش آئند ہے،ملاقات میں کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں اور فارن ایکسچینج سسٹم میں تعاون پربھی اتفاق کیاگیا۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کےفروغ کےلیےمفاہمت کی یادداشت پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دستخط کیے۔





















