راک اسٹار گیمز کی جانب سے جی ٹی اے 6 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
راک اسٹار گیمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر گیم کا ٹریلر جاری کیا، جس کو اب تک 49 ملین ویوز مل چکے ہیں۔تاہم اصل گیم 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔ٹریلر کی ریلز کے بعد جی ٹی گیم سیریز کے مداح بہت پرجوش ہیں
Our trailer has leaked so please watch the real thing on YouTube: https://t.co/T0QOBDHwBe
— Rockstar Games (@RockstarGames) December 4, 2023
اس ویڈیو گیم کو تیار کرنے میں 10 سال کا عرصہ لگا ہے۔واضح رہے کہ راک اسٹار گیمز کو گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کو جاری کیے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں۔جو اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم ہے۔