ڈالر مافیا اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر مزید گرگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ گیارہ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے نرخ 1.11 روپے کمی سے 296 روپے 86 پیسے پر آگئے۔
ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چند روز کے دوران 10.25 روپے نیچے آچکا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کمی سے 297 روپے پر آگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے اب تک 33 روپے سستا ہوچکا ہے۔