تھائی یونیورسٹی مائے فالوانگ نے بلوچستان کے طلباء کو ہرسال مکمل اسپانسرڈ کورس کےلیے منتخب کیے جائیں گے، وفد کی جانب سے اسٹوڈنٹ ایکسچینج اور فیکلٹی ٹریننگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ ایکسچینج پروگرام مختلف شعبوں کے طلبا کو فراہم کیا جائےگا۔ سالانہ25خوش نصیب طلباء ایک،ایک سسمٹر مائے فالوانگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے۔بلوچستان کے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران بھی مائے فا لوانگ یونیورسٹی سے3 ماہ ٹریننگ حاصل کرسکیں گے۔
نگران صوبائی وزیرکھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ فیکلٹی ٹریننگ کا مقصد بلوچستان کے اساتذہ کی استعداد بڑھانا ہے۔ بلوچستان کے طلبا محکمہ امور نوجوانان کے ذریعے اسکالرشپس اور ایکسچینج پروگرام کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں۔طلباء کو اسکالر شپس شفاف طریقے سے میرٹ پردی جائیں گی ۔