نگران حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو نئے اہداف دے دیئے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان کے اہم درآمدی شراکت داروں کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ یواے ای، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج معاہدے ہوں گے۔
اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشت کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جو کہ وزارت خارجہ کی مدد سے ان ممالک کو بھجوایا جائیگا۔
نگران حکومت کی کوشش ہے کہ ان مفاہمت کی یاد داشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔
اس اقدام سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔