دہشتگردوں پر اپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھانے والے سپاہی شکیل شفقت 23 ستمبر 2023 کو شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے۔ شہید نے ثابت کر دیا کہ پاک فوج کے جوان ملکی دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
سپاہی شکیل شفقت شہید کا تعلق خانیوال سے ہے۔ انہوں نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ اہلخانہ کو شہید کے وارث ہونے پر بہت فخر ہے۔
سپاہی شکیل شفقت شہید کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت ذہین اور خیال رکھنے والا تھا، بہت خوشی ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت کی موت دی، میرے بیٹے نے ملک کی خاطر جان دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔
سپاہی شکیل شہید کے دادا کا کہنا ہے کہ میرا پوتا ہمیشہ کہتا تھا کہ قرآن پاک میں شہید کا بہت رتبہ ہے۔ بہن کا کہنا ہے کہ میرے بھائی نے ملک کے لئے لڑتے ہوئے اپنی جان دی، سب لوگ ہمیں شہید کے نام سے جانتے ہیں اور عزت کرتے ہیں