الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان صورتحال سے وزیراعظم کوبھی آگاہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ سےاب تک 10 ارب روپے موصول ہوئے ہیں جبکہ بقیہ رقم کی فراہمی بغیرکسی معقول جواز کے تعطل کاشکارہے، الیکشن کمیشن کوعام انتخابات کیلئے فوری طور پر17 ارب روپے درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ کو تحریری یاددہانی کے بعد ابھی تک جواب نہیں دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر صورتحال پر وزیراعظم کو آج تفصیلی خط لکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔