کاروباری کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ نے 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی ہے۔
پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کے ایس 100 انڈیکس62,439 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پر بند ہوا تھا۔
روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 47 پیسے کمی ہو گئی ،جس کے بعد ڈالر 284 روپے50 پیسے کا ہو گیا
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہےکہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبرمیں ڈالر کی قدرمیں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔