انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 27 پیسے کی کمی ہوگئی، ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 70 پیسے کی سطح آگیا۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوگئی تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 284.97 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔