وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا میں حالیہ ملاقاتوں کے تناظر میں فیصلوں اور اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے حوالے سے پیش رفت پر بھی غور کیا گیا ۔
سید مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ عالمی سطح پر کئے گئے وعدوں اور شراکت داریوں کو بروقت اور موثرانداز میں عملی شکل دی جائے ۔ ڈریپ اور این آئی ایچ ویکسین کی مقامی تیاری کے لئے تمام ضروری اقدامات تیز کریں ۔ تیرہ خطرناک بیماریوں کے خلاف ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری اب ناگزیر ہو چکی ۔ انڈونیشیا کے ساتھ ویکسین سازی کےمعاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں ۔ ویکسین کی مقامی تیاری کیلئے انڈونیشیا ہمارا لیڈنگ پارٹنر ہے ۔ اجلاس میں گاوی کےتحت ویکسین پروگرامز کی مستقبل کی فنڈنگ پر بھی غور کیا گیا ۔ نیشنل ہیلتھ اسپورٹ پروگرام کے حوالے سے وزیر صحت نے کہا یہ ہمارا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔ اس کے ذریعے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔





















