نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سائلین کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیرکی شکایات پرایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو معطل کردیا بغیرلائسنس زیرحراست نوجوانوں کوقانونی کارروائی کے بعد رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا ۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن تھانےمیں موجودسائلین نےایف آئی آرکےاندراج میں تاخیر کی شکایات کیںسائلین نے کہا کہ باربارچکر لگانے کے باوجود ایف آئی آرکا اندراج نہیں کیا گیاوزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری طور پر طلب کیاسائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہئیں، وزیراعلیٰ نےفرنٹ ڈیسک پرشہریوں کی درخواستوں پر کاررؤائی کا جائزہ لیا محسن نقوی نےحوالات میں بندملزمان سےانکے کیسز کے بارے میں پوچھا وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بغیرلائسنس زیرحراست نوجوانوں کی قانونی کارروائی کے بعد رہائی کاحکم دیدیا۔