سعودی عرب نے حوثی باغیوں کو جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ملاقات آج ریاض میں متوقع ہے۔
سعودی عرب نے مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی کوششیں دوبارہ شروع کی ہیں۔ عمان بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن اور حوثیوں کا قافلہ ریاض کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔دوہزار چودہ کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب میں پہلا دورہ ہے۔
اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے متوازی عمان کی ثالثی میں الریاض اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ، اس سلسلے میں عمان کی ثالثی میں مشاورت کا پہلا دور اپریل میں منعقد ہوا تھااور تب سعودی سفیروں نے صنعاء کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ یمن میں جاری مسلح تنازع میں لاکھوں افراد ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک کی 80 فی صد آبادی کا انحصار بین الاقوامی انسانی امداد پر ہے۔