نیٹو وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آبنائے ہرمز اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم گفتگو کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
اجلاس میں آئندہ انقرہ سمٹ سےقبل فوجی اتحاد کےبنیادی سیکیورٹی اہداف کوحتمی شکل دی گئی، اجلاس میں نیٹو ممالک نے دفاعی صنعتی صلاحیت بڑھانے اورمشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کےمطابق ایران سےمتعلق پالیسی پرواشنگٹن اوربعض یورپی اتحادیوں کےدرمیان اختلافات بھی سامنے آئے،خصوصاً ایران جنگ اور خطے کی صورتحال کے معاملے پر مختلف مؤقف دیکھنے میں آئے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہییں۔





















